پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
internet speeds reason

اگر آپ کا انٹرنیٹ انتہائی سست رفتار میں چل رہا ہے یا پھر مکمل طور پر بند ہو گیا ہے کہ پھر جان لیں کہ یہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا بلکہ پورے پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین اس پریشانی سے دوچار ہیں اور اس کی وجہ زیر سمندر بچھی انٹرنیٹ کیبل سسٹم میں خرابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندر کے اندر بچھا انٹرنیٹ کیبل سسٹم آئی ایم ای ڈبلیو ای (India-Middle East-Western Europe) میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہو گئی ہے۔ اور بعض علاقوں میں تو یہ بالکل بند ہو کر رہ گیاہے جہاں کنیکٹیویٹی تو آ رہی ہے لیکن انٹرنیٹ ”کومے“ میں جا چکا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کیبل سسٹم میں یہ خرابی جدہ کے قریب پیدا ہوئی ہے اور اس وجہ سے ہی انٹرنیٹ کی رفتار پر اثر پڑا ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ کیبل اگر درست طریقے سے کام کر رہی ہو تو 3.84 ٹی بی پی ایس تک بینڈوڈتھ تک ٹریفک دے سکتی ہے۔  پاکستان میں پی ٹی سی ایل براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کے تمام آئی ایس پیز اس کیبل کے ذریعے ہی انٹرنیٹ سے جڑے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی سی ایل صارفین حالیہ خرابی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس خرابی کے دور کرنے سے متعلق کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جا سکتی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ خرابی کب دور ہو سکے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں