کم آمدن جسمانی تکلیف میں اضافے کا باعث؟
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
income reason

کم آمدن جسمانی تکلیف میں اضافے کا باعث؟

کیا آپ کو اکثر جسمانی درد کا سامنا ہوتا ہے اور آپ درد کش ادویات کا استعمال بہت کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس کی ایک وجہ کم آمدن بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ ورجینیا یونیورسٹی کی تھقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آمدنی میں کمی یا دولت کو کھونا صرف ذہنی طور پر پریشانی کا باعث نہیں بنتا بلکہ جسمانی تکلیف کا باعث بھی ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی گھرانے میں بیروزگار افراد زیادہ ہو تو وہاں درد کش ادویات کا استعمال ایسے گھرانے سے 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے جہاں کم از کم ایک شخص ملازمت کررہا ہو۔ محققین کے مطابق اس کی ممکنہ وجہ اپنی زندگیوں پر کنٹرول کی کمی کا اھساس ہوسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی عدم تحفظ اور جسمانی درد کی شکایات کے درمیان تعلق موجود ہے اور ایسی صورت میں لوگوں کے اندر ذہنی بے چینی، ڈر اور تناﺅ بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے 33 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کو اکھٹا کرکے ان کا جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ عمر، منفی جذبات اور ملازمت کی حیثیت جیسے عوامل کو قطع نظر کر دیا جائے تو بھی کم آمدن جسمانی تکالیف میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ محققین کے مطابق جسمانی درد کی جڑیں اقتصادی عدم تحفظ اور زندگیوں پر کنٹرول نہ ہونے کے احساس میں چھپے ہونے کی دریافت سے ایسے افراد کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں