کیا آپ کو معلوم ہے آپ ایک سال میں اپنے موبائل کی چارجنگ پرکتنی بجلی خرچ کرتے ہیں ؟حیرت انگیز جواب جانئے
  • 30
  • 58

http://tuition.com.pk
charging cell phone electricity

 اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ موبائل فون کی چارجنگ پر بہت ہی کم بجلی خرچ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ تو اپنا موبائل فون رات بھر چارجنگ پر لگائے رکھتے ہیں اور اسے اتارنے کی زحمت بھی نہیں کرتے۔

لارنس برکلے نیشنل لیبارٹری کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ انفرادی لحاظ سے دیکھنے پر تو موبائل فون کا بجلی کا خرچ زیادہ نہیں ہے لیکن اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو موبائل فون کو ضرورت سے زائد وقت کے لئے چارجنگ پر لگائے رکھنا توانائی کے قابل ذکر ضیاع کا باعث بنتا ہے۔  لیبارٹری کی تحقیقات کے مطابق ایک اوسط موبائل فون چارجنگ کے دوران 3.68 واٹ پاور لیتا ہے جبکہ اس کی بیٹری فل ہونے کے بعد بھی اگر اسے نہ اتارا جائے تو یہ 2.24 واٹ پاور استعمال کرتا رہتا ہے۔ اگر آپ اپنے موبائل فون کو روزانہ تقریباً آٹھ گھنٹے کے لئے غیر ضروری طور پر چارجنگ پر لگا رہنے دیں تو یہ ایک سال میں کل 6.5 کلو واٹ آور بجلی کھاجائے گا۔ اب آپ اس مقدار کو کروڑوں موبائل فونز کی تعداد سے ضرب دے لیجئے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ موبائل فون کی چارجنگ اور خصوصاً غیر ضروری چارجنگ نظر انداز کردینے والا نقصان نہیں ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ فون کو غیر ضروری طور پر چارج نہ کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں