سمارٹ فون رکھنے والوں کیلئے بری خبر
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bad news smartphone

سمارٹ فون رکھنے والوں کیلئے بری خبر

اگر آپ کے پاس اینڈرائڈ سمارٹ فون ہے تو آپ کو ایک خطرناک وائرس سے ضرور آگاہی ہونی چاہیے جو آج کل پھیلا ہوا ہے۔ اس خطرناک وائرس کا نام میزر ہے جس سے ہیکرز آپ کے موبائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد یہ ہیکرز نہ صرف آپ کے سمارٹ فون میں موجود تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں بلکہ آپ کے ٹیکسٹ میسجز بھی پڑھ سکتے ہیں اور کالیں بھی کر سکتے ہیں۔ سیکیورٹی فرم ہائمڈل کا کہنا ہے کہ وائرس سے بھرے ہوئے یہ ٹیکسٹ میسجز اب تک تقریبا ایک لاکھ سمارٹ فونز کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ ہائمڈل کے چیف ایگزیکٹو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ خطرناک وائرس سمارٹ فونز کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں