عمر گل نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری عبور کر لی
umar gul wickets double century t20

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل ان دنوں پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں پی ایس ایل کے اایونٹ تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف انہوں نے اپنا پہلا میچ کھیلا اور اس میچ میں عمر گل نے 24 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔

یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری عمدہ باؤلنگ ہے اس سے قبل روی بوپارہ نے 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔عمر گل کو اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تاہم ان کی ٹیم یہ میچ ہار گئی تھی ۔ کوئٹہ کیخلا ف 6 وکٹیں حاصل کر کے عمر گل نے ٹی 20 کرکٹ میں ڈبل سینچری کر ڈالی ہے ۔ان کی وکٹوں کی تعداد 201 ہے ۔ عمر گل دوسرے باؤلر ہیں جنہوں نے ٹی 20 میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کیں ۔ عمر گل نے یہ کارنامہ 147 میچز میں انجام دیا۔تیز ترین 200 ٹی وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے یہ کارنامہ 139 میچ کھیل کر سرانجام دیا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 200 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر اور اظہر محمود بھی انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں