پاکستانیوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ،آج پی ایس ایل کا پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
today psl peshawar

پاکستانیوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں سجے گا جہاں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل تھری میں چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے جس کے لئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج اکھاڑہ سجے گا۔تفصیل کے مطابق ایونٹ کا آغاز 8بجے افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا اور گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، عابدہ پروین اور امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں 23 فروری کو اپنا پہلا میچ کھیلیں گی جب کہ لاہور قلندرز کا ٹاکرا اسی روز ملتان سلطانز سے ہوگا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 24 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 31 میچز دبئی اور شارجہ جب کہ تین میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا، تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے دو، دو مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں