آسٹریلیا کے خلاف صہیب مقصود کی بزدلی نے کپتان مصباح الحق کو غصہ دلادیا
sohaib maqsood cricket world cup misbah ul haq pakistan cricket team

 جہاں اس وقت وہاب ریاض کی بہادری اور شاندار کارکردگی نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں اور اس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے وہیں صہیب مقصود کی بزدلی نے شائقین کرکٹ کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیا ہے۔
 آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جب کپتان مصباح الحق نے صہیب مقصود کو شارٹ لیگ پر کھڑے ہونے کے لئے کہا تو انہوں نے اس پوزیشن پر کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق جب آسٹریلیا کی ٹیم کے 68 کے سکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تب کپتان مصباح الحق نے پویلین سے ہیلمٹ منگوا کر صہیب مقصود کو دیا اور ساتھ انہیں شارٹ لیگ پر کھڑے ہونے کے لئے کہا تو صہیب مقصود نے اپنا سر نفی میں ہلاتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں نہیں کھڑے ہوسکتے جس پر مصباح الحق کافی غصے میں آگئے اور ان کے ہاتھ سے ہیلمٹ لے کر خود اس پوزیشن میں کھڑے ہوگئے۔ یاد رہے کہ شارٹ لیگ ایک خطرناک اور اہم فیلڈنگ پوزیشن ہوتی ہے جس میں کھلاڑی کو چاک و چوبند اور ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوتا ہے اور ذرا سی غلطی ٹیم کو کافی پیچھے لے جاتی ہے۔ صہیب مقصود اس ذمہ داری سے نبردآزما ہونے کی بجائے اس سے آنکھیں چرانا چاہتے تھے اور ایک بہادر انسان بننے کی بجائے اس پوزیشن پر کھڑے نہ ہوئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں