دوران میچ گولیاں چل گئیں ، کھلاڑی جان کی بازی ہارگئے ، شائقین کیلئے افسوسناک خبر آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sialkot match died

سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقے والی بال میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کھلاڑی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے نواحی دیہات کورے میں والی بال ٹورنامنٹ جاری تھا کہ 4 افراد آئے اور میچ کھلانے کا مطالبہ کیا تاہم انہیں کھلانے سے انکار کردیا گیا جس پر فریقوں میں جھگڑا ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں نہ کھلانے پر 4 ملزمان نے میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے دو کھلاڑی جاںبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔۔جاں بحق افراد کی شناکت پرویز اور یاسر کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے چاروں ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاحال پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں