جب قومی ٹیم نے سرفرازکی قیادت میں بھارت کوورلڈ کپ ہرایا
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
sarfaraz match india

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 2006 میں انڈر 19 ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو پچھاڑ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت انڈر 19 ورلڈ کپ کے مقابلے 2006 میں منعقد ہوئےجس میں دنیا بھر کی ٹیموں نے حصہ لیااور عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔پاکستان کی جانب سے 2006 میں انڈر 19 ٹیم کی کپتانی سرفراز کے پاس تھی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کولمبو کے میدان میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔انڈر 19 کے مقابلے کی خوبصورتی یہ تھی کہ اس میں موجودہ انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تمام ہی میچز میں فتوحات اپنے نام کی۔گیارہ سال بعد تاریخ اپنے آپ کو دہرانے جارہی ہے، سرفراز قومی ٹیم جبکہ روایتی حریف کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کے روز برطانیہ کے گراؤنڈ میں ہونے جارہا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں