آسٹریلوی آل راﺅنڈر گلین میکس ول نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ ہی نہیں ملایا ، مگر کیوں؟
sarfaraz ahmed shake hands australia

آسٹریلوی آل راﺅنڈر گلین میکس ول نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے فائنل میں شکست کے بعد ہاتھ نہیں ملایا ،کیوں ؟

ہرارے میں سہ فریقی ٹی 20 ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے فخر زمان کے 91 اور شعیب ملک کے ناٹ آﺅٹ 43 کی بدولت آسٹریلوی ٹیم کو 6وکٹ سے شکست دے دی۔سہ فریقی ایونٹ میں شکست کے بعد ایک اور برا رویہ آسٹریلوی کھلاڑی کی طرف سے دیکھنے میں آیا ۔آسٹریلوی آل راﺅنڈرمیکس ویل جن کی وجہ شہرت جارحانہ بیٹنگ بھی ہے، نے میچ ختم ہونے کے بعدپاکستانی کپتان سرفراز احمد سے جان بوجھ کر ہاتھ نہیں ملایا۔ان کی اس غیر اخلاقی حرکت کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا ،جس پر اب ہرطرف سے آسٹریلوی کھلاڑی کو تنقید کا سامنا ہے اور کہا جارہا ،ہار پر اتنا غصہ درست نہیں ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں