میچ ہارنے کو صرف بدقسمتی ہی کہا جا سکتا ہے: اظہر علی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason match lost azhar ali

خراب روشنی سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میچ ہارنے کو ہم صرف بدقسمتی ہی کہہ سکتے ہیں تاہم کھلاڑیوں نے بہت اچھا میچ کھیلا ہے،بیٹنگ لائن فلاپ ہوئی لیکن شعیب ملک نے بہت اعلیٰ کھیل پیش کیا اور یاسر نے بھی اس کا اچھا ساتھ دیا۔

یاد رہے خراب روشنی سے متا ثرہ میچ میں پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 5رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شعیب ملک کی دلیری نے زمبابوے کی ٹیم کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔زمبابوے کی جانب سے اوچھا ہتھکنڈہ اپنایا گیا اور خراب روشنی کی شکایت کرتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔میچ کا فیصلہ ڈَک ورتھ لوئس لاءکے تحت کیا گیا۔زمبابوے اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی نا تجربہ کار بیٹنگ لائین خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر گئی اورشعیب ملک کے96رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں