جیسن روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل
quetta gladiators team join

 پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلہ یو اے ای میں جاری ہیں ۔

 پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 10 پوانٹس کیساتھ سرفہرست ہے ۔ اور پلے آف مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن ،کیون پیٹرسن ،ریلے روسو اور بین لاگلن جیسے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں لیکن اب ان کی ٹیم میں انگلیڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جیسن رائے بھی شامل ہونے جا رہے ہیں اور انہوں نے دبئی مٰیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ۔جیسے ہی جیسن روئے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرنے کی خبر دی تو پی ایس ایل شائقین نے خوش آمدید کہا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جیسن روئے کا کوئٹہ کو جوائن کرنے سے کوئٹہ کی ٹیم بہت مضبوط ہو گئی ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں