پاکستان سپر لیگ کے نام انوکھا ترین ریکارڈ، پہلے اور آخری میچ میں ایک ایسی مماثلت کہ سب تجزیہ کار حیران رہ گئے
quetta gladiators islamabad united psl

پاکستان سپر لیگ کا پہلا سیزن آج(منگل) اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے ، ٹورنامنٹ کے دوران جہاں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے وہیں کچھ دلچسپ باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔
 پاکستان سپر لیگ کا باقاعدہ آغاز 4 فروری کو دبئی میں ہوا تھاجس کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا ۔علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ہی پی ایس ایل کا افتتاح کیا تھا اور یہی اس کا اختتام کرنے جارہی ہیں۔اتفاق در اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کا پہلا میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق دبئی میں رات 9 بجے کھیلا گیا تھا جبکہ آج کا فائنل میچ بھی رات 9 بجے ہی کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان اس ٹورنامنٹ کے درمیان جتنا اتفاق دیکھنے میں آیا ہے اس سے تو یہی لگتا ہے کہ قدرت نے پی ایس ایل کو کامیاب کرنے کے ساتھ ساتھ یادگار بنانے کا بھی پورا انتظام کررکھا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں