ثانیہ مرزا کو زندگی کا بہت بڑا جھٹکا مل گیا ۔۔ میچ میں خوفناک جھگڑا ۔۔
psl shoaib malik sania mirza

پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدنظمی کے باعث بھگڈر مچ گئی اور فائرنگ بھی ہوئی۔اس واقعے میں شعیب ملک زخمی ہوگئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے انکار کے باعث پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہوسکا جب کہ اسٹیڈیم کےانضمام الحق انکلیوز میں بدانتظامی کے باعث بھگڈر مچ گئی۔شدید بد نظمی اور بھگڈر کے باعث مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور وہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ شائقین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق نمائشی میچ میں بدانتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔‎

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں