شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچے پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے
psl shaukat khanum memorial cancer hospital dubai

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپین پشاور زلمی کی دعوت پر شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچے پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچوں کو پی ایس ایل میچز دیکھنے لیے دبئی آنے کی دعوت دی تھی۔ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی شوکت خانم ہسپتال کے کینسر میں مبتلا ان بچوں کو کرکٹ دیکھنے کے لیے بلایا گیا ہے ، ان بچوں کی دبئی آمد ہمارے لیے اعزاز اور حوصلے میں اضافے کا باعث ہے ۔

دبئی آمد پر بچے انتہائی خوش دکھائی دئیے ، یہ بچے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچ میں شریک ہوں گے جبکہ ان بچوں کی پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز سے ملاقات بھی کرائی جائے گی ۔ بچے دبئی کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل ون میں پشاور زلمی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبا اور دوسرے ایڈیشن میں شوکت خانم ہسپتال کے بچوں کو پی ایس ایل دیکھنے لیے مدعو کیا تھا۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں