شارجہ اور دبئی میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے
psl sharjah dubai

شارجہ اور دبئی میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ میں آج کا میچ بھی بارش سے متاثرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی اور شارجہ کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اورتیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 12 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث پی ایس ایل کا آج کا میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ آج پاکستان سپر لیگ میں ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں