پی ایس ایل نے اس شعبے میں دیگر تمام لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا “وقار یونس
psl score waqar younas

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہاکہ پی ایس ایل نے باﺅلنگ کے معیار میں دیگر لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں بیٹنگ سے زیادہ دلچسپ باولنگ پرفارمنسز دیکھنے کو ملی ہیں، محمد سمیع کے بہترین آخری اوور نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں میچ کو سپر اوور میں پہنچایا، اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے میچ وننگ پرفارمنس دی، عمر گل نے 6 وکٹیں اڑائیں، یہی وجہ ہے کہ سابق فاسٹ باولرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے ایونٹ میں باولنگ کوالٹی کو دنیا کی باقی تمام لیگز کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے۔
”کرک انفو“ کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت دنیا میں جتنی بھی ٹوئنٹی 20 لیگز کھیلی جا رہی ہیں۔ ان سب کے مقابلے میں پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار بہترین ہے۔پچز کے باولرز کے لیے معاون ہونے کے سوال پر وقار یونس نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ یو اے ای میں پچز بیٹنگ کے لیے تیار نہیں کی گئیں، یہ اتنی فلیٹ نہیں کہ آپ سیدھی آنے والی گیند کو ہٹ کریں اور وہ گراونڈ میں اڑتی پھرے، یہاں پر آپ کو اپنی اننگز بنانے کے لیے محنت کرنا اور زیادہ چالاک ہونا پڑتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں