چار فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ اپنی تمام تر رنگینیوں اور دلچسپیوں کے ساتھ جاری ہے اور شائقین کو ہرروز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔" property="og:description" />

پی ایس ایل میں اب تک کتنے رنز بنے اور کتنے کھلاڑی آؤٹ ہوئے، دلچسپ تفصیلات
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
psl score

چار فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ اپنی تمام تر رنگینیوں اور دلچسپیوں کے ساتھ جاری ہے اور شائقین کو ہرروز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

یہ تو اکثر شائقین کو پتا ہے کہ کون سی ٹیم کتنے میچز جیت چکی ہے لیکن بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ پی ایس ایل میں اب تک کتنے رنز بنائے جاچکے ہیں اور کتنی وکٹیں اڑچکی ہیں۔ تو چلیے پھر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پی ایس ایل میں رنز کے کیا پہاڑ کھڑے ہوچکے ہیں اورکتنے برج الٹے جاچکے ہیں۔پاکستان سپر لیگ جو 4 فروری سے شروع ہوئی تھی 23 فروری تک جاری رہے گی اور اس میں اب تک مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ پی ایس ایل میں اب تک کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پشاور زلمے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2،2 میچز جیت کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیمیں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز تاحال کوئی اچھا پرفارم نہیں کرسکیں اور صرف 1،1 میچ ہی جیت پائی ہیں۔پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے 9 میچز میں تمام ٹیموں کی طرف سے مجموعی طور پر 2510 رنز بن چکے ہیں ۔ اگر ایوریج نکالی جائے توہر اننگز میں 140 کے قریب رنز بن چکے ہیں، رنز کا یہ پہاڑ کھڑا کرنے کیلئے 87 چھکوں اور 186 چوکوں کی مدد بھی شامل رہی ہے۔ اس کے علاوہ اب تک 104 کھلاڑی بھی آو¿ٹ ہوچکے ہیں اور ہر اننگز میں اوسطاََ 6 کے قریب کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں