پاکستانیوں اگلے سال اپنے ملک میں ہی ایس ایل کےلئے تیار ہو جاو بڑی خوشخبری آ گئی
psl pakistan

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے چند میچ پاکستان میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے: نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچ پاکستان میں کرانے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔  نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے خطوط لکھے ہیں جس میں انہوں نے مثبت رائے کا اظہار کرنے کیساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کیا اور وہ بہت خوش بھی ہیں کیونکہ ان کو رقوم کی ادائیگی وقت پر کی گئی ہے، اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے اور انہیں جو خدشہ تھا کہ سٹیڈیم خالی ہوں گے وہ بھی دور ہو گیا ہے جبکہ پاکستانی لڑکوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ٹف ٹائم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑی یقینی طور پر واپس جا کر ہمارے گیت لائیں گے اور بڑے فخر کے ساتھ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ ایڈیشن کیلئے جب ان کھلاڑیوں کو کچھ میچ پاکستان میں کھیلنے کیلئے کہا جائے گا تو زیادہ تر کھلاڑی رضامندی ظاہر کریں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ فی الوقت پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں کرایا جا سکے گا تاہم سرتوڑ کوشش کریں گے کہ دوسرے ایڈیشن کے ایک دو میچ کراچی اور ایک دو میچ لاہور میں کرائے جائیں گے البتہ اس کیلئے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی بھی بھرپور یقین دہانی کرانا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن ہر صورت پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں