صہیب مقصود رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لئے تیار
psl marriage sohaib maqsood

 قومی کرکٹر صہیب مقصود رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لئے تیار

 کہتے ہیں کہ ہنی مون پی ایس ایل کے دوران یو اے ای میں ہی منائیں گے۔26 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے قومی کرکٹر صہیب مقصود اب نئی اننگز شروع کریں گے۔قومی بلے باز 13 فروریکو رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی ہیرا کنول کے گھر بارات لے جائیں گے اور ولیمہ ویلنٹائن ڈے کو ہو گا۔قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ شادی اپنی جگہ لیکن فوکس پی ایس ایل پر ہو گا، ہنی مون بھی یو اے ای میں ہی منائیں گے۔صہیب مقصود کراچی میں انٹر ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کھیلنے میں مصروف ہیں اور اپنی شادی طے ہونے پر خوش بھی نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں