پی ایس ایل میچ کے دوران ایسا کام ہوگیا کہ انٹرنیٹ پر پاکستانیوں اور بھارتیوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی
psl india pakistan

پاکستان سپر لیگ کا سیزن 4 دبئی میں جاری ہے جس کی افتتاحی تقریب میں دبئی میں ٹریفک جام ہو گیا اور ابتدائی میچ میں سٹیڈیم میں کافی رش بھی دیکھنے میں آیا تاہم اب شائقین کرکٹ کی شرکت کچھ کم ہو گئی ہے جس کے باعث سٹیڈیم میں خالی سیٹیں زیادہ نظر آ رہی ہیں جس کے باعث بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دبئی کے خالی سٹیڈیم کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مزاحیہ اور تنقیدی پیغامات جاری کیے جس پر پاکستانی بھی پیچھے نہ رہے اور منہ توڑ جواب دیتے رہے جس کے بعد اب ایک انتہائی دلچسپ لفاظی جنگ کا آغاز ہو چکاہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ پی سی بی کو زیادہ تر میچ دبئی میں کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں بھارتی صارفین نے بھی ٹویٹر پر اینٹر ی ماری اور سٹیڈیم میں موجود خالی سیٹوں پر مزا ق بنانے کی کوشش کی لیکن پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور منہ توڑ جوابات دیئے ۔ ایک بھارتی بالی ووڈ نامی صارف نے مذاق کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ”محبوبہ نے اپنے عاشق سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ کچھ وقت اکیلے میں گزارنا چاہتی ہے جس پر محبوب نے جواب دیا کہ چلو پی ایس ایل کے سٹیڈیم میں چلتے ہیں “حال ہی میں پاکستانی شائقین کرکٹ کی عجیب و غریب ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کو ہی ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا تھا جو کہ بھارتیوں تک بھی جا پہنچی اور ’sane-insane‘نامی صارفی نے اس نوجوان کی تصویر کو آئی پی ایل کی چیئرز لیڈرز کے ساتھ جوڑ کر شیئر کیا اور کہا کہ ’پاکستان اور بھارت کے چیئر لیڈرز ‘۔لیکن پاکستانی شائقین کرکٹ نے انٹری ماری اور بھارتیوں کو جوابات دینے شروع کر دیئے جس کے بعد ایک ’جنگ ‘سی چھڑ گئی ۔ سونیل نامی صارف نے خالی سٹیڈیم کی تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ ”ان سے زیادہ لوگ تو ممبئی انڈینز کے کوچ بنے ہوئے ہیں “۔ اس کے جواب میں انیہا نامی صارف میدان میں آئی اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”کراچی میں فائنل دیکھنا اور پھر یہ بولنا اور اگر اتنے لوگ ہضم نہیں ہوں تو گنگا میں ڈوب مرنا “ ٹنڈولکر نامی صارف نے لکھا کہ ”ایسا محسوس ہو تاہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کے یورنیفارم بھی آئی پی ایل سے کاپی کیے گئے ہیں ،کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالکل دہلی ڈیئر ڈیولز بمقابلہ کولکتہ جیسے دکھ رہے ہیں “۔ اس پر پاکستانی صارف میدان میں آیا اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں اور آپ بہت ذہین بھی ہیں ، انہوں نے صرف جرسیاں ہی نہیں بلکہ کھلاڑی بھی کاپی کیے ہیں جبکہ دونوں کی ٹیموں میں بھی 11 ،11 کھلاڑی ہیں ، میدان میں ایمپائرز بھی اتنے ہی ہیں اور گیند کا رنگ بھی بالکل ویسا ہے ، یہ سب کاپی کیا لیکن بس باولنگ کا سٹینڈرڈ آئی پی ایل جیسا فارغ نہیں ہے “۔تاہم دوسری جانب کچھ ایسے بھارتی بھی ہیں جو کہ صرف کرکٹ کے مداح ہیں وہ تما م تر چیزوں کے دور ہو کر غیر جانبدار رائے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کا کہناہے کہ پاکستان سپر لیگ بھارتی لیگ آئی پی ایل سے کئی گنا بہتر ہے ۔اور وہ تمام اپنے اہل خان کے ساتھ پاکستان سپر لیگ دیکھ رہے ہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں