پاکستان سپر لیگ کے تیسر ے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ،آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہے ؟
psl cricketer pakistan

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے ،جس میں ہرٹیم نے پلاٹینم،ڈائمنڈ،گولڈ ،سلور،ایمرجنگ اور سیپلمنٹری کیگٹریزمیں اپنے من پسندکھلاڑیوں کو منتخب کیا۔

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے علاوہ ہر ٹیم کے پاس16رکنی مکمل سکواڈ کے علاوہ 4سیپلمنٹری کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے،لاہور قلندرنے سیپلمنٹری کھلاڑیوں کے آپشن میں 4میں سے 3منتخب کئے ،جبکہ کراچی کنگز کی انتظامیہ کا کہناہے کہ وہ اپنا سیپلمنٹری کیٹیگری میں آخری رہ جانے والے کھلاڑی کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں سے منتخب کر ے گی۔پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے کس ،کس کھلاڑی کوکس کیٹگری میں خریدا جانئیے ۔۔۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلوی بلے باز کرس لین کو منتخب کیا ہے جو 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنا چکے ہیں۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں بنگلہ دیشی باولر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 17 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 17 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ 8 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔گولڈ کیٹیگری لاہور قلندرز نے بلال آصف کا انتخاب کیا۔سلور کیٹیگری میں بائیں ہاتھ کے سپنر باﺅلررضا حسن اور سہیل اختر کو منتخب کیا۔یمرجنگ کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی اور غلام مدثر کو منتخب کیا۔سیپلیمنٹری کیٹیگری میں انجیلا میتھوز،مچل میک لگھن اور گلریزصدف کو اپنے 19ویں طور پر منتخب کیا ،ان کامجموعی سکواڈ 19کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا،پی ایس ایل کے اس سیزن میں لاہور قلندر ہی واحد ٹیم ہے جہنوں نے20واں کھلاڑی منتخب نہیں کیا ۔کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کولن انگرم کو منتخب کیا ہے جو 9 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 7 چھکوں اور 23 چوکوں کی مدد سے 210 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں آسٹریلوی باولر مچل جانسن کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 30 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 109 رنز بھی بنائے ہیں۔کراچی کنگز نے لیوک رائٹ کوگولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔سلور کیٹیگری میں ساﺅتھ افریقہ کے آل راﺅنڈر ڈیوڈوائیز کو منتخب کیا جہنوں نے 154میچز میں 1269رنز بنارکھے ہیں ،دوسری پک میں انہوں نے رائیٹ آرم میڈیم فاسٹ باﺅلر تابش خان کو منتخب کیا انہوں نے 36میچز میں 38وکٹیں لے رکھی ہیں ۔ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرسے پہلے کھیل چکے محمد عرفان جونئیراور حسن محسن کو منتخب کیا ۔کراچی کنگز کی ٹیم نے کولن منارو،این مورگن،سیف اللہ بنگش کو منتخب کیا ہے ،جبکہ ان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اپنا 20واں کھلاڑی کراچی میں جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد بتائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں