نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کی یاد ستانے لگی
psl 4 twitter najam sethi

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے اس بار شاندار کرکٹ ایونٹ میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گا، ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے لے کر تیسرے تک ہر تقریب میں پیش پیش رہنے والے نجم سیٹھی کی جگہ اب احسان مانی چارج سنبھال چکے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چند صارفین نے نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا بہتر نہیں تھا کہ آپ کے جانشین آپ کو بطور مہمان خصوصی پی ایس ایل فور کی افتتاحی  تقریب میں بلاتے۔جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یاد رکھنے اور یاد دلانے کا شکریہ، میں بھی کمی محسوس کروں گا، زندگی میں ایسا ہوتا ہے، اس بار شاندار ٹورنامنٹ میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گا لیکن شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اگرمیڈیا سپورٹ اور حوصلہ افزائی نہ کرتا تو پی ایس ایل کی کامیابی ممکن نہیں تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں