پی ایس ایل سے چند دن قبل شعیب اختر نے بڑا اعلان کرکے نئے بلے بازوں کو پریشان کردیا
psl 4 shoaib akhtar announced

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پی ایس ایل کے میگا ایونٹ سے چند دن قبل دوبارہ کھیلنے کا اشارہ دے کر نئے بلے بازوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے اور ان کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں ،توبچوں میں واپس آرہا ہوں اور میں اب تمہیں دکھاﺅں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے ۔میں بھی اب لیگ کھیلوں گا اور تمہیں بتا دوں گا کہ تیزی ہوتی کیا چیز ہے ۔اب تم بچ کر رہنا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں