آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر
position test ranking first new icc india

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی پرفارمنس سے متعلق ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی ٹیم نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جب کہ آسٹریلوی ٹیم ایشیز میں جیت کے بعد ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے، رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔بولرز کی بات کی جائے تو پروٹیز پیسر کا گیسوربادا ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں، انہوں نے جیمز اینڈرسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، جب کہ ورنن فلینڈر 6 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو کر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔بیٹسمینوں میں اسٹیون اسمتھ کی حکمرانی برقرار ہے، شان مارش ٹاپ 20 میں شامل ہو گئے، جب کہ کوہلی، پوجارا اور ہاشم آملہ کی تنزلی ہوئی۔پاکساتن کی بات کی جائے تو اظہر علی 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں