پشاور زلمی پی ایس ایل کی تمام ٹیموں پر بازی لے گئی،دنیا کے بہترین سپورٹس ڈاکٹر ظفر اقبال زلمی فیملی کا حصہ بن گئے
peshawar zalmi psl

 دنیا کے بہترین سپورٹس ڈاکٹر اینڈ فزیو ڈاکٹر ظفر اقبال نے میڈیکل ایڈوائزر کی حیثیت سے زلمی گروپ کو جوائن کرلیا .

تفصیلات کے مطابق انگلش فٹبال کلبز لیور پول میں چار سال سے زائد فرسٹ ٹیم ڈاکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دینے والے ڈاکٹر ظفر اقبال شہرہ آفاق فٹبالرز لوئس سواریز, اسٹیون جیراڈ , اینڈٰی کورل , فرنینڈ ٹورس کے ساتھ کام کرنیوالے ڈاکٹر ظفر اقبال زلمی کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے میڈٰیکل ایڈاوئزر ہوں گے جن میں پشاور زلمی , بینونی زلمی اور گلوبل زلمی شامل ہیں .ڈاکٹر ظفر اقبال نے اگست 2010 سے جنوری 2015 تک لیور پول فٹبال کلب کے ساتھ فرسٹ ٹیم ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کیا .اس کے بعد وہ کرسٹل پیلس فٹبال کلب سے جولائی 2015 سے وابستہ ہیں .پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے ڈاکٹر ظفر اقبال کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کلاس کلبز اور کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنیوالے ڈاکٹر ظفر اقبال زلمی ٹیمز کے لیے اثاثہ اور ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی میں اضافے کا باعث بنیں گے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں