پی ایس ایل کی وہ ٹیم جس کے تمام غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا
peshawar zalmai psl pakistan

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کی پوری ٹیم کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان میں پھر سے رنگ جمانے کیلئے تیار ہے

، موجودہ صورتحال میں بھی ٹائٹل کے دفاع کی ہماری امیدیں بدستور قائم ہیں ،ْ مایوس کن نتائج پر انجریز کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگرچہ ایونٹ کے آغاز اور دوران ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کے پیچھے چھپ نہیں رہا اور نہ ہی ہارنے پر کوئی بہانے تراش رہا ہوں۔انھوں نے واضح کیا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں نہ صرف ایلیمنیٹرز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ہم فائنل میں بھی رسائی حاصل کرنے اور ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بھی پٴْراعتماد ہیں۔سیمی نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے ان کی ٹیم کو ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کو میدان میں عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔ سیمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھی کافی خوش اور اس بار پشاور زلمی کے فائنل میں جگہ بنانے پر کراچی میں کھیلنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلہ کن معرکے تک پہنچے تو پھر تمام کھلاڑی کراچی میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں