سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ سے شکست کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو بھی کپتان پر شدید غصہ آ جائے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
newzealand sarfaraz match

دوسرے ون ڈے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی شکست دے کر سریز میں 2-0سے برتری حاصل کر لی ۔آج ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں 246رنز بنائے ،نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو 64کے مجموعی سکور پر بارش ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

میچ دوبارہ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کی اننگز 25اوورز تک محدودکردی گئی جبکہ اسے جیت کے لیے کل 151رنز کا ہدف د رکار تھا جسے پچ پر موجود گپٹل اور راس ٹیلر نے با آسانی حالی کرحاصل کرلیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدائی 10اوورز میں بہت وکٹیں گنوائیں جس کے باعث میچ ہمارے ہاتھ سے نکلا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پرفارمنس بہت مایوس کن تھی ،ہمیں کنڈیشنز کے حساب سے بیٹنگ کرنا ہو گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے میچ تک جو وقفہ ملے گا اس میں ہم اپنی خامیوں پر کام کر یں گے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں