پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے، گراﺅنڈ میں بیٹھے تماشائی نے ایسا کام کردیا کہ...
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
newzealand catch pakistan

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں کیوی فین نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر 50 ہزار ڈالر (تقریباً 50 لاکھ روپے پاکستانی) کا انعام جیت لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ” ٹوئی کیچ اے ملین“ کے نام سے انعام رکھا گیا ہے جس کے تحت مخصوص لوگوں کو نارنجی رنگ کی شرٹ دی جاتی ہے۔ جن لوگوں نے یہ مخصوص نارنجی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے اگر ان میں سے کوئی میچ کے دوران بلے باز کی طرف سے مارا گیا چھکا ایک ہاتھ سے کیچ کرلے تو اسے 50 ہزار ڈالر انعام سے نوازا جاتا ہے۔ سیریز کے اب تک 3 میچز ہو چکے ہیں لیکن صرف تیسرے ون ڈے میں ہی کیچ پکڑا جا سکا ہے۔ میچ کے دوران پہلی اننگز میں کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے پہلے اوور کی آخری گیند پر چھکا مارا تو وہ تماشائیوں میں گیا جہاں ایک نارنجی شرٹ والے مداح نے اسے انتہائی شاندار طریقے سے کیچ کرلیا اور 50 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا۔ دس لاکھ ڈالر کے انعام میں سے ابھی تک صرف 50 ہزار ڈالر ہی خرچ ہوئے ہیں اور ساڑھے 9 لاکھ ابھی بھی باقی ہیں اس لیے اگر آپ بھی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو اگلے میچ سے پہلے ٹوئی شرٹ ضرور حاصل کرلیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں