شامی پر الزامات کے بعد حسین جہان کا سابق شوہر بھی میدان میں آگیا
muhammad shami whatsapp wife

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے شوہر پر متعدد لڑکیوں کیساتھ تعلقات کے الزامات عائد کرتے ہوئے لڑکیوں کیساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کئے تو بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

حسین جہان کےدعوؤں اور انکشافات کے بعد ہر روز نت نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں اور اب حسین جہان کے پہلا شوہر سیف الدین میدان میں آ گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ حسین جہان دولت اور شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون ہے۔ سیف الدین کا کہنا ہے کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ حسین جہان نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ وہ ایک حوصلہ مند خاتون ہے لیکن اب میرا اس کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔“حسین جہان اور سیف الدین کی 2002ءمیں شادی ہوئی تھی اور بعد ازاں کچھ وجوہات کی بناءپر دونوں میں طلاق ہو گئی۔ حسین جہان تعلیم میں بہت اچھی تھی اور سیف الدین انہیں تب سے پسند کرتا تھا جب دونوں دسویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی دسویں کلاس میں پڑھتی ہے جبکہ دوسری چھٹی کلاس کی طالبہ ہے اور دونوں ہی وقتاً فوقتاً اپنی ماں سے ملتی رہتی ہیں۔ سیف الدین ”بابو سٹور“ کے نام سے سٹیشنری کی دکان چلاتا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں