پی ایس ایل کرپشن سکینڈل، محمد عرفان کے فون استعمال کرنے پر عائد کر دی گئی
mohammad irfan psl corruption

پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کے فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کرپشن کیس میں محمد عرفان سے تاحال تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے ان کے فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان کو کسی دوسرے کھلاڑی کا موبائل فون استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے اور وہ اپنے گھر والوں سے رابطہ بھی پی ایس ایل حکام کی اجازت کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان اپنی ٹیم کے علاوہ کسی کھلاڑی سے بھی ملاقات نہیں کر کتے۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں خالد لطیف اور شرجیل خان کو عبوری طور پر معطل کر کے پاکستان واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ محمد عرفان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں