پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ میں وہ کارنامہ سرانجام دیدیا کہ سب ٹیمیں پیچھے رہ گئیں
match scotland pakistan

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے کہ ہر پاکستانی کاسینہ فخر سے چوڑا ہو گیا ہے۔

ایڈن برگ میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 49 گیندوں پر 89 رنز بنائے اور مین آف دی میچ ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے۔پاکستان نے یہ میچ جیت کر دنیائے کرکٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دنیا کی تمام بڑی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے بعد سے اب تک ٹی 20 کرکٹ میں جیت کی سب سے زیادہ شرح حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے بعد اب تک 20 میچ کھیلے جن میں سے 17 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی جیت کی شرح 85 فیصد ہے جو کہ دنیا میں کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر افغانستان ہے جس کی جیت کی شرح 83 فیصد ہے جبکہ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا اور چوتھے نمبر پر بھارت براجمان ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں