آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ تو نہ جیت سکا مگر پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے
match ireland pakistan

 پاکستان نے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی تو اپنے نام کر لی ہے لیکن میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام نے پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے ہیں۔

میلاہائیڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر یہ تاریخی ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں پرمشتمل گروپ فوٹو بھی لیا گیا جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جبکہ آئی سی سی نے اسے تاریخی تصویر قرار دیا ہے۔میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”ان سب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے میلاہائیڈ میں ہمیں سپورٹ کیا اور پاکستان نے جو گزشتہ پانچ روز ہمارے ساتھ گزارے، اس پر ان کے شکرگزار ہیں۔۔۔ واقعی میں یہ ایک شاندار موقع ہے“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں