سیلفی کنگ احمد شہزاد قومی ٹی 20 کپ میں بھی بری طرح ناکام، آج کھیلے جا رہے میچ میں کتنا سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
match ahmed shahzad score

قومی کرکٹر احمد شہزاد بین الاقوامی کرکٹ میں تو مسلسل ناکام ہو رہے ہیں مگر نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی یہ سلسلہ تھما نہیں ہے اور ان کی اس کارکردگی کو دیکھ کر بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پی ایس ایل تھری کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل احمد شہزاد کو گولڈ کیٹیگری میں کیوں خریدا گیا۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں آج پانچواں میچ لاہور ریجن بلیوز اور فیصل آباد ریجن کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں فیصل آباد ریجن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور ریجن بلیوز کی جانب سے احمد شہزاد اور اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد خود پر لگے مسلسل ناکامی کے داغ کو دھونے میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے اور صرف 12 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے بیٹنگ مسائل کو نفسیاتی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے انہیں ماہر نفسیات سے ملنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔میچ کیلئے فیصل آباد ریجن کی ٹیم کی قیادت سعید اجمل کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، گوہر علی، صہیب مقصود، آصف علی، خرم شہزاد، عمران خالد، فہیم اشرف، تاج ولی، یاسر شاہ اور اسد علی شامل ہیں۔ لاہور ریجن بلیوز کی قیادت محمد حفیظ کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، احمد شہزاد، بابر اعظم، حسین طلعت، خالد عثمان، غلام مدثر، عدنان اکمل، اعزاز چیمہ اور عاطف جبار شامل ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں