عامرخان نے ہمیشہ کیلئے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا ، وجہ بھی سامنے آگئی
left reason boxer amir khan boxing

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ رواں برس نومبر میں رنگ میں واپسی کیلئے پر امید ہیں

ایک بڑی فائٹ جیت کر کیریئر اختتام کرنا چاہتا ہوں اور ہدف کے حصول کیلئے خوب جان لڑائوں گا۔ 30 سالہ خان آخری بار گزشتہ سال مئی میں رنگ میں نظر آئے تھے جب میکسین باکسر سائول ایلواریز نے انہیں ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل مقابلے میں چھٹے رائونڈ میں ناک آئوٹ کیا تھا، بعدازاں رواں برس اپریل میں ان کی مینی پاکیو سے فائٹ طے ہوئی لیکن منسوخ ہو گئی۔اپنے ایک بیان میں عامر خان نے کہا کہ میں نے رواں سال کے آخر میں ایک بڑے مقابلے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے جیتنے کیلئے پر جوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں رواں ماہ کے آخر میں مقابلے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن رمضان المبارک کی وجہ سے مجھے پلان بدلنا پڑا اور اب میں دوبارہ نومبر میں ایک بڑی فائٹ کے ساتھ رنگ میں واپسی کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اینتھونی جوشوا کی ویلادیمیر کلچکو کے خلاف فتح سے باکسنگ کو تقویب ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بڑا مقابلہ جیت کر کیریئر اختتام کرنا چاہتا ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں