جان سینا کے پرستاروں کے لیے بری خبر
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
john cena bad news

اب اس بات کی تو تصدیق ہوگئی ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹار جان سینا ریسل مینیا 32 کا حصہ نہیں مگر بری خبر یہ ہے کہ ان کی جلدی واپسی کا بھی کوئی امکان نہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق 38 سالہ جان سینا جو کندھے کی انجری کے باعث رائل رمبل سے قبل ریسلنگ رنگ سے باہر ہوگئے تھے، کے بارے مں توقع کی جارہی تھی کہ وہ صحت یاب ہوکر ریسل مینیا 32 کا حصہ بنیں گے جہاں ان کا مقابلہ انڈرٹیکر سے ہونے کا امکان تھا تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران جان سینا نے تصدیق کی کہ وہ ریسل مینیا کو رنگ سے باہر بیٹھ کر دیکھیں گے۔ جان سینا اس وقت کندھے کے آپریشن کے بعد صحت یابی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کی واپسی اب جولائی سے قبل مشکل نظر آتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ریسل مینیا کے ساتھ ساتھ وہ پے بیک، ایکسٹریم رولز اور منی ان دی بینک جیسے ایونٹس میں بھی ایکشن میں نظر نہیں آسکیں گے اور ان کی واپسی 24 جولائی کو شیڈول ڈبلیو ڈبلیو ای بیٹل گراﺅنڈ ایونٹ میں متوقع ہے۔ تاہم کچھ اطلاعات میں کہا جارہا ہے کہ جان سینا کم از کم اس حد تک ضرور صحت یاب ہوچکے ہیں کہ وہ ریسل مینیا 32 میں کسی قسم کی جسمانی مداخلت کرسکیں اور ایسا انڈرٹیکر کے ہیل ان دی سیل میچ میں متوقع ہے۔ تاہم اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ جان سینا ماضی کو دہراتے ہوئے توقع سے جلد صحت یاب ہوکر ڈبلیو ڈبلیو ای میں لوٹ آئیں، جیسا پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے۔ 2003 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ جان سینا ڈبلیو ڈبلیو کے سب سے بڑے سالانہ ایونٹ ریسل مینیا کا حصہ نہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں