آئی پی ایل اسکینڈل؛ آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کے داماد پرتاحیات پابندی
ipl indian scandal banned supreme court

بھارتی سپریم کورٹ کے لودھا کمیشن کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اور اجستھان رائلز کے شریک سربراہ راج کندرا پرتاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل 2013 کے ایڈیشن میں گروناتھ میاپن نے سٹہ کھیلا جب کہ راج کندرا کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں جس کے بعد دونوں پرکرکٹ کی تاحیات پابندی عائد کی جاتی ہے جب کہ گروناتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کمیشن کے فیصلے کے مطابق آئی پی ایل کرپشن کی وجہ سے کھیل کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا جس کی روشنی میں راجستھان رائلز اور چنائی سپرکنگز پر2،2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چنئی سپرکنگز پر پابندی سپریم کورٹ پینل کی تحقیقات کے بعد لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں