شاہد آفریدی کو لینے کے دینے پڑ گئے، تحقیقات شروع مگر کس پر؟
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
investigation twitter shahid afridi

 محکمہ جنگلی حیات سندھ نے شاہد آفریدی کے گھر شیر کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔

چندروز قبل شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں شاہد آفریدی کےگھر میں شیر نظر آرہا تھا۔ ان تصویروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور صارفین نے انہیں اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا کہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی ان کے گھر میں شیر کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئےمعاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ سندھ جنگلی حیات کے نگران تاج محمد شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہد آفریدی کے گھر میں شیر کی موجودگی پر تحقیقات کا حکم دیاتھااور اگر شاہد آفریدی مجرم ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تاج محمدشیخ سے جب پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی تو انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اس حوالے سے خبردار کیا جاسکتا ہے اور ان پر جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے کیونکہ گھر میں جنگلی جانور رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں