پی ایس ایل میچ روکنا پڑ گیا
hold matches psl

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ میں بارش

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کے سبب روک دیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ہم حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پشاور کے اوپنرز نے بقیہ میچوں کی نسبت اس میچ میں بہتر کھیل پیش کیا اور اب تک 3.4 اوورز میں اپنی ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کر چکے ہیں۔میچ کے آغاز سے قبل شارجہ میں آندھی آئی تھی اور بارش کے سبب اب میچ کو روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل پشاور زلمی نے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور تمیم اقبال، شکیب الحسن اور جنید خان کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عمر گل کی جگہ ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، تمیم اقبال، محمد حفیظ، کامران اکمل، آئن مورگن، شکیب الحسن، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، جنید خان اور حسن علی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، اسد شفیق، کیون پیٹرسن، رلی روسو، محموداللہ، تھسارا پریرا، محم نواز، انور علی، حسان خان اور ذوالفقار بابر۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں