شاہد آفریدی کا ہاکی اولمپئن منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان
hockey olympics mansoor ahmed announcement treatment shahid afridi

شاہد خان آفریدی نے ہاکی اولمپئن منصور احمد کا علاج کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وطن واپس آتے ہی منصور احمد کی عیادت کرنے انکے گھر جاؤں گا۔ شاہد آفریدی فائونڈیشن قومی ہیرو کو سسکنے نہیں دے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے دل میں 7 سٹنٹ ڈل چکے ہیں ۔ڈاکٹروں نے دل کو چلانے کیلئے بیٹری لگائی ہوئی ہے ۔ اور افسوسناک بات یہ کہ ان ایک ہفتے میں بیس کلو وزن بھی کم ہو گیا ہے ۔ منصور احمد کا کہنا ہے کہ چالیس فیصد دل بچا ہے اس دل پر مزید نہیں چل سکتا اور ڈاکٹرز نے دل تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔قومی ہیرو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے دل کی تبدیلی کیلئے مدد مانگی تھی لیکن وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب آیا ۔ ایسے میں شاہد خان آفریدی نے منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں