سپرلیگ میچ، کھلاڑیوں کے آپس میں جھگڑے کے بعد ایک ٹیم باہر جانے لگی تو دوسری ٹیم کا مالک پستول سمیت گراﺅنڈ میں آگیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
greece fight football

یونان میں فٹبال سپر لیگ میچ کے دوران متنازع گول پر ایک ٹیم کا مالک پستول لے کر میدان میں گھس گیا۔

اے ای کے ایتھنز سے میچ کے دوران پی اے اوکے کے ڈیفینڈر فرنانڈو واریلا کی جانب سے کیا جانے والا گول شروع میں آف سائیڈ قرار دیا گیا، جس پر میزبان سائیڈ نے جب احتجاج کیا تو حریف سائیڈ اے ای کے 90 منٹ میں کھیل ادھورا چھوڑ کر باہر آنے لگی، اتنے میں پی اے او کے کے روسی نڑاد مالک ایون سیواڈس پستول ہولسٹر میں لگائے میدان میں آئے۔حریف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے دھمکیاں دی جبکہ ایون کے ترجمان نے اس سے انکار کیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے ایون کے اسلحہ کے ساتھ میدان میں گھسنے پر وارنٹ جاری کردیے۔حکومت نے اس تنازع پر پوری لیگ کو ہی معطل کردیا جو اب نئے ضوابط طے ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں