فٹ بال کا عالمی میلہ لیکن میدان میں اترنے سے قبل ہی ایرانی ٹیم کو امریکہ نے زوردار جھٹکا دیدیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
football america iran

 کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے والی معروف امریکی کمپنی نے ورلڈ کپ میں شریک ایرانی ٹیم کو جوتے سپلائی کرنے سے انکار کردیا۔

کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ چونکہ امریکی حکومت نے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں اس لیے ہم جوتے سپلائی نہیں کر سکتے۔دوسری جانب ایرانی کوچ کارلوس کوئیروز نے مذکورہ کمپنی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پابندی کے بارے میں معلوم ہے، ان کا اس حوالے سے بیان جاری کرنا غیر ضروری تھا، اس لیے کمپنی کو معافی مانگنا چاہیے۔کوچ کارلوس نے واضح کیا کہ امریکی کمپنی کا یہ بیان ان کے کھلاڑیوں کیلیے تحریک کا باعث بنے گا

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں