پی ایس ایل لاہور فائنل کھیلنے کیلئے رضا مندی دو کھلاڑی بھی سکواڈ کا حصہ بن گئے
final psl agreement

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کو ٹیم سے باہر کردیا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور آنے کو تیار دوکھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب کرلیا ہے۔

مارلن سیموئلز نے 2016 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد انھیں زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔دائیں ہاتھ کے آف اسپنر سیموئلز کے باؤلنگ ایکشن کو ایک سال کی پابندی کے بعد حال ہی میں درست قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی میچوں میں باؤلنگ کی اجازت دی گئی ہے۔دوسری جانب سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں دو کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آنے کو تیار ہیں۔پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور آنے کو تیار کھلاڑی جو ویسٹ انڈیز ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں ان میں میگوئیل کمنز اور جیسن محمد شامل ہیں۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کیباعث کرس گیل سمیت کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا جارہا ہےجبکہ یہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سیموئلز کے علاوہ ڈیرن سیمی، کرس گیل، کیرون پولارڈ، سنیل نرائن اور براوو جیسے کھلاڑی ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے دومیچ 3 مارچ اور 5 مارچ کو انٹیگا میں کھیلے جائیں گے اور تیسرا میچ 9 مارچ کو بارباڈوس میں ہوگا۔ویسٹ انڈیز کا 15 رکنی دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔جیسن ہولڈر(کپتان)، دیوندرا بشو، کارلوس بریتھویٹ، کریگ بریتھویٹ، جوناتھن کارٹر، میگوئیل کمنز، شین ڈاؤریچ، شینن گیبرئیل، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرون پاؤل، رومین پاؤ

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں