عامر خان نے فریال مخدوم سے کشیدگی کی وجہ اپنے ہاتھ پر لگی چوٹ کو قرار دے دیا
faryal mehmood fight amir khan

پاکستان نژاد باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے کشیدگی کی وجہ ہاتھ پر لگی چوٹ اور رابطے کا فقدان کو وجہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  عامر خان اور فریال مخدوم 'لوز ویمن ٹوڈے' نامی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انٹرویو دیتے ہوئے دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل پر گفتگو کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ ساری غلطی ان کی اپنی تھی۔جس میں باکسر عامر خان نے تسلیم کیا کہ اصل کشیدگی رابطہ کا فقدان تھی جس طرح سے ان کی کشیدگی کی وجہ سب کے سامنے آئی وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا کیونکہ کبھی کبھی غصہ ہر چیز پر غالب آ جاتا ہے ۔عامر خان نے کہا کہ وہ ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے اپنی توجہ باکسنگ پر مرکوز نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے وہ باکسنگ رنگ سے خارج ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ گھریلو حالات کے باعث وہ ذہنی طور پر پریشان تھے لیکن اب تمام اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھ چکے ہیں۔دوسری جانب عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان دوریوں کی وجہ سے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں