فخر زمان فٹ، گرین شرٹس کی جان میں جان آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
fakhar zaman fitness match

 ان فارم فخر زمان کے فٹ ہونے سے گرین شرٹس کی جان میں جان آگئی جب کہ ان کی تیسرے ون ڈے میں شرکت کا امکان روشن ہوگیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی دائیں ٹانگ زمین کے ساتھ ٹکرائی جس سے ران پر چوٹ لگ گئی، انھوں نے اس وقت کوئی خاص پریشانی محسوس نہیں کی اور بیٹنگ کیلیے بھی آئے، میچ میں پاکستانی بیٹنگ بُری طرح فلاپ ہوئی لیکن اوپنر نے ناٹ آؤٹ 82 رنز بنائے، بعد ازاں رات کو مسئلہ بڑھ گیا اور وہ نیلسن میں دوسرا میچ نہیں کھیل پائے، ان کی جگہ لینے والے امام الحق ناکام ہوئے۔  اس نوعیت کی انجری میں بظاہر تو کوئی زخم نہیں ہوتا لیکن ٹشوز یا پٹھے تھوڑے بہت متاثر ہوجاتے ہیں، شان ہیز کے بعد پاکستان ٹیم کیلیے باقاعدہ کسی فزیوتھراپسٹ کا تقرر نہیں کیا جا سکا اس لیے مقامی فزیوویب سنگھ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، انھوں نے کہا کہ انجری سنگین نوعیت کی نہیں، گذشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے ڈونیڈن میں تیسرے میچ کیلیے تیاریوں کا آغاز کیا تو اوپنر بھی شریک تھے، انھوں نے ٹریننگ کے دوران کوئی تکلیف محسوس نہیں کی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں