بریکنگ نیوز پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔ پی ایس ایل کے انتہائی پسندیدہ غیر ملکی کھلاڑیوںنے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا
extremely favorite foreign players very sad news big shock breaking news psl pakistani fans cricket pakistan

انگلش کرکٹرز نے ”رنگ میں بھنگ “ڈالتے ہوئے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے سے صاف انکار کردیا، این مورگن اور ایلکس ہیلزنے ٹیموں کو جوائن کرنے سے قبل ہی پیغام دےدیا تھا، جیسن روئے اور سیم بلنگز بھی ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنی ٹیموں کے ساتھ پاکستان آنے سے انکار کرچکے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق محدود اوورز کے انگلش کپتان این مورگن اور جیسن روئے اپنی پی ایس ایل ٹیموں کو دبئی میں جوائن کر چکے، اوپنرایلکس ہیلز بھی نیوزی لینڈ سے یو اے ای روانہ ہوچکے ہیں، این مورگن اور ہیلز نے پہلے ہی اپنی اپنی فرنچائزز کی مینجمنٹ پر واضح کردیا ہے کہ اگر ان کی ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچیں تب بھی تو وہ پاکستان میں میچز کھیلنے کے لیے نہیں جائیں گے۔ مورگن کراچی کنگز اور روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں جبکہ ایلکس ہیلز کی خدمات اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل این مورگن 2016 ءمیں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دورہ بنگلہ دیش سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی کیون پیٹرسن سمیت غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کا نتیجہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاورزلمی کے ہاتھوں شکست کی صورت میں برداشت کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں