کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ ایسے شخص کو دیدیا جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا
exquisite performance person sohaib maqsood credit cricketer

اپنی جارحانہ 85 رنز کی بدولت ملتان سلطانزکو فتح سے ہمکنار کرانے والے مین آف دی میچ صہیب مقصود نے اپنی بہترین کارکردگی کا کریڈٹ سنگاکارا کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دو میچوں میں کارکردگی خاطر خواہ نہیں رہی لیکن سنگاکارا نے کافی مدد فراہم کی اور کہا کہ تم جلدی کرتے ہوئے اپنا وقت لو اور پھر کھیلو۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کرنیوالی ملتان سلطانز کی ٹیم کے بلے باز صہیب مقصد نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے دو میچوں میں کارگر کارکردگی نہیں دکھا سکا لیکن کپتان اور انتظامیہ نے میری حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ دو میچوں میں کچھ نہیں ہوا تو کوئی بات نہیں ہے ابھی آگے دس میچ پڑے ہیں۔صہیب کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا اور 4500 ڈالر انعام دیا گیا۔ صہیب کا کہناتھا کہ سنگاکارا نے مجھے کہا کہ جب تم 15 سے 20 گیندیں کھیل لو گے تو اندازہ ہو جائے گا کہ تم نے کون سے باؤلر کوہدف بنانا ہے اور میں نے شروع میں 15 سے 20 گیندیں سنگلز اور ڈبلز ہی بنائیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں