تو کرکٹرز کو یہ کام کرنا ہوگا ؟ بالآخر واضح اعلان ہوگیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
cricketers fainally announced

سیریزجیتنی ہےتو سردھڑکی بازی لگانا ہوگیاپاکستان کرکٹ ٹیم تیسرےون ڈےکیلئےڈیونیڈن پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹیوی چینل کےمطابق ڈیونیڈن پہنچنےکےبعد قومی ٹیم آج آرام کرےگی۔ قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں حصہ لےگی۔ڈیونیڈن کے ون ڈے کےلیے کپتان سرفرازاحمدنےٹیم میں تبدیلیوں کاپلان بنالیاہے۔ سرفرازاحمد کاکہناہےکہ سیریزمیں ٹیم کےپاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ پانچ ون ڈے میچزکی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا ون ڈے میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی نےکیویزکےخلاف ٹی20اسکواڈکوحتمی شکل دےدی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کےمطابق قومی ٹی20اسکواڈکااعلان2سے3روزمیں کیاجائےگا۔احمدشہزادکوٹی20میں ایک اورموقع دینےکافیصلہ کرلیاگیاہے۔احمدشہزاد کے ساتھ عمرامین کی ٹی20اسکواڈمیں شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔اس کے علاوہ صہیب مقصوداورعمادوسیم کی شمولیت فٹنس سےمشروط ہے۔ٹی20اسکواڈمیں کپتان سرفرازاحمد،عمرامین،فخرزمان شامل ہوں گے۔احمدشہزاد،بابراعظم،محمدحفیظ،شعیب ملک،شاداب خان بھی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔بالرز میں فہیم اشرف،عامریامین،حسن علی،محمدعامر،رومان رئیس،محمدنوازپرسلیکٹرزکااعتماد نظر آرہاہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 22 جنوری، دوسرا ٹی ٹوینٹی 25 جنوری اور تیسرا ٹی ٹوینٹی 28 جنوری کے کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں