تباہ کن کارکردگی کے حامل کھلاڑی کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت۔۔بڑی خبر آ گئی
carlos brythuyt psl t20

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے فائنل میں اپنی تباہ کن کارکردگی سے ویسٹ انڈیز کو عالمی چمپئن بنانے والے کارلوس بریتھویٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کا حصہ ہوں گے۔

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کو زیادہ مقبولیت مل رہی ہے کیونکہ مزید بڑے ناموں نے شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔انہوںے کہاکہ کریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے نقطہ عروج پر کچھ سرفہرست کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے ۔ کارلوس بریتھویٹ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری اوور میں مسلسل 4 چھکے لگا کر شہرت حاصل کی تھی جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بھارت کی سرزمین پر انگلینڈ کو ہرا کر عالمی چمپئن کا سہرا سجایا تھا ۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو مضبوط انگلش ٹیم کے خلاف جیت کیلئے 19 رنز درکار تھے اور جب انگلش کپتان نے اس وکٹ پر باؤلنگ کے ماہر بین اسٹوکس کو گیند تھما دی تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ یہ میچ باآسانی جیت جائیں گے وکٹ پر کھڑے آل راؤنڈر بریتھویٹ نے اپنے اعصاب پر مکمل قابو رکھا ہوا تھا اور اسٹوکس کی باؤلنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دو گیندیں قبل ہی ویسٹ انڈیز کو فتح دلا دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں