وہ پاکستانی بلے باز جس نے پی ایس ایل کو ہی ہنی مون سپاٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا، یہ کون ہے اور شادی کب ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
big news pakistani batsman

قومی کرکٹر صہیب مقصود نے شادی کی تیاریاں کرلیں، ویلنٹائن ڈے پر ولیمہ کریں گے اور ہنی مون پی ایس ایل میں منائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 26 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے قومی کرکٹر صہیب مقصود نے اب نئی اننگز شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی بلے باز اگلے ماہ 13 فروری کو رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی ہیرا کنول کے گھر بارات لے کر جائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ ولیمہ ویلنٹائن ڈے کو ہو گا۔ صہیب مقصود اس وقت کراچی میں انٹر ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کھیلنے میں مصروف ہیں اور اپنی شادی طے ہونے پر خوش بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ہنی مون پی ایس ایل کے دوران یو اے ای میں ہی منائیں گے، ’ شادی اپنی جگہ لیکن فوکس پی ایس ایل پر ہو گا‘۔ خیال رہے کہ صہیب مقصود کا رشتہ ان کے گھر والوں نے طے کیا ہے اور یہ ایک ارینج میرج ہوگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں